شام میں ترک فوج نے داعش کے103ٹھکانے تباہ کر دیے

انقرہَ:ترکی نے شام کے شمالی علاقہ پر حملے کے 29 ویں دن چھ فضائی حملے کئے او دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش ) کے تین انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا۔ فوج نے آج ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
فوج کے مطابق ترک فوج نے داعش کے 103 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔ اس حملے میں بھاری توپو ں کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ترک فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب سے آپریشن فرات شیلڈ شروع ہوا ہے 3707راؤنڈ گولہ باری سے927داعش ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish army destroys 103 daesh targets in north syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply