ترک فوج کی داعش کے خلاف کی گئی کارروائی میں 18 شدت پسند ہلاک

انقرہ: (رائٹر) شام کی خانہ جنگی میں باغیوں کا ساتھ دے رہی ترکی کی فوج کی داعش کے خلاف کی گئی کارروائی میں 18 شدت پسند ہلاک اور 37 زخمی ہوئے ہیں۔
فوج نے آج کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شام کے شمالی علاقے میں کئے گئے فضائی حملوں میں داعش کے چار ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا جس میں اس کے 18 شدت پسند مارے گئے ہیں۔
ترکی کی کارروائی کے علاوہ روس کے فضائی حملے میں جنوب مغربی شہر الباب سے آٹھ کلومیٹر دور ایک علاقہ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish army against isis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply