ترک ایر لائنز کے طیارے کی کینیا میں ہنگامی لینڈنگ

ممباسا:(رائٹر)ترکی ایئرلائنز کے ایک مسافر طیارے کے انجن میں آج ایک پرندے کے پھنس جانے کے بعد اسے ایمرجنسی حالات میں کینیا میں اترنا پڑا۔اس طیارے میں 121 مسافر اور پائلٹ دستہ کے چھ اراکین سوار تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرواز نمبر ٹی کے 673 استانبل سے کینیا کے ممباساشہر جارہا تھا اور اسی دوران صبح چار بجے اس کے انجن میں ایک پرندہ پھنس گیا۔
اس طیارے کو ممباسا کے اوپر تقریباً ایک گھنٹے تک چکر لگانا پڑا اور اجازت ملنے کے بعد ہی اتر سکا۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔طیا رے کی جانچ کے بعد اس نے بعد میں پرواز بھری۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish airlines plane makes emergency landing in kenya after bird strike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply