شام میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ترک فوج کی کارروائی میں51دہشت گرد ہلاک

انقرہ: ترکی کی فوج سے جاری ایک بیان کے مطابق شام میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ترک جنگی طیاروں کے حملوں میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے 51 دہشت گرد مارے گئے۔
ترک فوج کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس کے جنگی طیاروں نے داعش کے 85 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جن میں متعدد عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو ئی ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فوج نے اپنی سرحد سے متصل شامی علاقوں سے داعش کے دہشت گردوں کو پسپا کرنےکے لئے پانچ ماہ سے فوجی کارروائی شروع کررکھی ہے او ر گزشتہ کئی ہفتوں سے الباب شہر کا محاصرہ بھی کررکھا ہے۔

Title: turkish air strikes kill 51 isis militants in syria | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply