شام کے علاقے عفرین پر ترک فضائیہ کی بمباری، 36 جنگجو ہلاک

دمشق: (ایجنسی)شام کے شمالی علاقے عفرین میں ترک فضائیہ کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں کردوں سمیت شامی حکومت کے حامی 36 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے جنگجو عفرین میں کرد ملیشا کی مدد کے لئے موجود تھے اور ترک فوج کے خلاف جنگ میں مصروف تھے۔ کرد جنگجووں کی سربراہی میں شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے حکومت کے حامیوں کو نشانہ بنا کر کارروائی کی گئی لیکن اس حوالے سے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دو منزلہ عمارت پر بمباری کی گئی جہاں پر جنگجو موجود تھے جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ باہر کھڑی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔امدادی تنظیم کا کہنا تھا کہ بمباری عفرین کے علاقے کفر جنا میں کی گئی جو اس علاقے میں 48 گھنٹوں کے دوران ترکی کی جانب سے شامی حکومت کے حامیوں خلاف تیسری کارروائی ہے۔

Title: turkish air strikes kill 36 pro syrian govt fighters in afrin | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply