ترکی کی امدادی ایجنسی شام کے جرابلوس شہر میں ریلیف کا سامان پہنچائے گی

انقرہ: (رائٹر) ترکی کی تباہی سے نمٹنے والی ایجنسی اے ایف اے ڈی نے آج کہا ہے کہ اس نے شام کے سرحدی شہر جرابلوس میں امداد پہنچانے کا کام شروع کردیا ہے جہاں ترک ٹینکوں اور خصوصی افواج کی مدد سے شامی باغیوں نے پچھلے ہفتہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے لڑاکوں کو پسپا کردیا تھا۔
ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ”ہماری ترجیح بنیادی غذائی اشیاء فراہم کرنا ہے۔ ایجنسی آٹا مہیا کرائے گی اور شہر میں بیکریوں کو بحال کرے گی۔ اس شہر میں روٹی اور پینے کے پانی کی قلت ہے وہاں کے باشندوں نے کل رائٹر کو بتایاتھا کہ داعش کے دہشت گرد پسپائی اختیار کرنے کے بعد شہر سے جاتے وقت ہر شے اپنے ساتھ لے گئے ہیں جن میں شہر کی سب سے بڑی بیکری کا تندور بھی شامل تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish aid agency says to deliver aid to syrias city jarablus in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply