سعودی عرب ثبوت پیش کر کے کہ لاپتہ صحافی قونصل خانہ سے چلے جانے کا ثبوت دے: ترک صدراردوغان

استنبول (ترکی): ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اس بات کا ثبوت دینا چاہیے کہ لاپتہ سعودی صحافی جمال خاشقجی سعودی قونصل خانہ واقع استنبول سے جا چکا تھا۔

اردوغان نے بدا پیسٹ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ جنرل قونصل خانہ میں خود داخل ہوا اور اگر وہ خود داخل ہوا اور اگر قونصل خانہ سے باہر بھی نکل گیا تو جنرل قونصل خانہ کو اسے ثابت کرنا چاہیے ۔

اردوغان نے کہا کہ سعودی قونصل خانہ میں یقیناً سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے اور خاشقجی کا بلڈنگ کے اندر آنے اور باہر جانے کا عمل کیمرے میں قید ہو چکا ہوگا۔

اردوغان نے مزید کہا کہ ایسا کوئی دستاویزی یا واقعاتی ثبوت نہیں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ صحافی قونصل خانہ سے باہر نکل گیا تھا۔ استنبول میں وزارت انصاف اور چیف پرازیکیوٹر نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور لاپتہ صحافی کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترکی نے خاشقجی کی گمشدگی کی روشنی میں قونصل خانہ کی تلاشی لینے کے لیے اجازت مانگی تھی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkeys president saudis should prove missing journalist left consulate in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment