ترکی نے عفرین سے فوج واپس بلانے کا ایران کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا

انقرہ: ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالین نے کہا ہے کہ ایران کے صدر کی تلقین کے باوجود ترکی شام کے شہر عفرین سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلائے گا۔
انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے معلوم کیا گیا کہ کیا ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی ایران اور روس کے درمیان انقرہ میں 4اپریل کوہوئی سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں اردوغان سے شمالی شامی علاقہ عفرین سے فوجی انخلاکا مطالبہ کیا تھا۔
ابراہیم قالین نے کہاکہ مذاکرات کے دوران روحانی نے یہ معاملہ اٹھایا تھا لیکن ترکی نے حاضرین کو بتایا کہ ترکی کا مقصد فری سیرین آرمی اور شام کے مقامی باشندوں کے توسط سے عفرین میں سلامتی و استحکام قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی شام میں بشمول تل ابیاد،تل رفعات اور دیگر مقامات پر فلاحی اقدامات و انسانی بنیاد پر امداد کرنے میں ساتھ دینے پر تیار ہے۔انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ ترکی اس مسئلہ پر بین الاقوامی اتحاد اور ضامن ممالک سے تبادلہ خیال کرے گا۔

Title: turkey to stay in afrin despite irans demand presidential spokesman in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply