داعش کے لئے بھرتی کرنے والے آسٹریلیا ئی کی حوالگی کے لیے آسٹریلیا کی درخواست ترکی نے منظور کر لی

سڈنی:ترکی نے دہشت پسند گروپ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے لئے بھرتی کرنے والے آسٹریلیائی شہری کی حوالگی کے لیے آسٹریلیائی حکومت کی درخواست مظور کر لی ہے۔ یہ بات وزیر اعظم مالکم ٹرن بل نے کہی ہے۔ ملبورن میں پیدا ہونے والی نیل پرکاش کا تعلق آسٹریلیا میں بنائے گئے کئی حملوں کے منصوبوں سے ہے اور وہ داعش کی ویڈیو اور میگزین میں نظر آرہا تھا۔
آسٹریلیا کا الزام ہے کہ پرکاش نے آسٹریلیائی مرد عورتوں اور بچوں کو بھرتی کیا اور انہیں دہشت گرد انہ کارروائیوں پر اکسایا۔ حکومت نے 2015 میں اس کے خلاف مالی پابندیوں کا اعلان کیا تھا جس میں یہ بھی شامل تھا کہ اسے مالی مدد فراہم کرنے والوں کو 10 سال تک جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔ پرکاش کو آسٹریلیا لائے جانے کے بعد اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ترکی کے ساتھ آسٹریلیا کا حوالگی معاہدہ بھی ہے۔

Title: turkey to extradite top australian is recruiter within months in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply