ترکی ایران سے متصل سرحد پر ایک دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

انقرہ: ترکی کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے)کے خلاف اقدامات کے ایک جزو کے طور پر ایران سے متصل سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔روزنامہ حریت سے بات کرتے ہوئے ایک ترک افسر نے بتایا کہ چونکہ اس سرحد سے انتہا پسند تنظیم (پی کے کے) کے ارکان ترکی میں داخل ہو کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں اس لیے ایک دیوار کھڑی کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک سرحد کے قریب ایران کی سرحد کے اندر پی کے کے نے ماکو، دمپات ، ناوور ، کوتر،کنی ریش اور شیدان کیمپ قائم ہیں ۔وہ ان کیمپوں سے ترکی میں داخل ہوتے ہیں اور دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ترکی کے سرکاری اہلکار نے بتایا کہ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے ساتھ خاردار تاریں اور خفیہ کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔کہا جاتا ہے کہ عسکریت پسند تنظیم پی کے کے کے تقریبا 800 سے لیکر 1000 ہزار تک ارکان بارڈر پر ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔
اس سے کچھ عرصہ پہلے ترکی نے شام کے بارڈر کے ساتھ بھی دیوار مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ شام کے ساتھ دیوار کی تعمیر کا مقصد اسمگلرز اور داعش کے ارکان کوترکی میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں نے شام کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جنگ میں بے گھر ہو جانے والے مہاجرین کو ترکی میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey to build wall on turkish iranian border in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply