فوجی بغاوت میں اردوغان سے اظہار وابستگی کرنے پر اردوغان نے ایران کا شکریہ ادا کیا

انقرہ: ترکی کے دورہ پر آنے والے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے انقرہ میں ملاقات کے دوران ترکی کے وزیر خارجہ مولود تشاویش اوغلونے کہا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کے کا علم ہوتے ہی ایران کے وزیر خارجہ نے فوراً ٹیلی فون کر کے ترکی کی جائز اور قانونی حکومت اور ترک عوام کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیاتھا۔
واضح رہے کہ ظریف ایک روز کے لیے ترک آئے تھے اور اس دوران انہون نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے بھی ملاقات کی۔انقرہ میں اپنی آمد کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ظریف نے علاقائی ممالک کے درمیان مزید گفت و شنید کی ضرورت پر زور دیا۔
ظریف نے کہا کہ ایران کو جیسے ہی بغاوت کا علم ہوا اس نے پہلی فرصت میں اس کی مذمت کی کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ خطہ میں بغاوت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ووٹ اور عوام کی خواہشات و امنگوں کو فوجی بغاوت سے نہیں کچلا جا سکتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey thanks iran support during july 15 failed coup attempt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply