ادلیب تشدد پر ترکی نے ایران و روس کے سفیروں کو طلب کر لیا

انقرہ: ترکی کی وزارت خارجہ نے شام کے شہر ادلیب میں شامی حکومت کے فوجیوں کے تشدد میں اضافہ پر روسی و ایرانی سفراءمتعین ترکی کو طلب کر لیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روس کے سفیر متعین ترکی الیکسی یرخوف اور ایرانی سفیر محمد ابراہیم طاہریان فرد کو ادلیب میں سرکاری فوجوںکے حملوں پر ترکی کو ہونے والی تشویش و تکلیف سے آگاہ کیا گیا۔
اس سے قبل بھی ترکی شام کی فوجوں کے ذریعہ جنگ سے محفوظ زونوں کی خلاف ورزی پر فوجی و سفارتی چینل سے روس اور ایران سے اپنی تشویش ظاہر کر چکا ہے۔
2ملین آبادی والے ادلیب شہر سے ہزاروں افراد حکومتی فوجوں کے تشدد سے گھبرا کر نقل مکانی کر گئے ہیں اور مزید نقل مکانی جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey summons russia iran envoys over idlib violence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply