شام کے کرد علاقوں اور داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کی بمباری

دبئی: ترکی نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے زیر تسلط جرابلس پر زمینی حملہ سے پہلے شمالی شام کے کرد جنگجوؤں اور داعش کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی۔
ترک فوج نے پیر کے روز کئے گئے اس حملے میں سرحدی قصبے کے نزدیک داعش کے ٹھکانوں اور منبج شہر کے نزد یک کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترکی کی توپوں نے کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر 20 بار حملے کئے۔ جبکہ داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کا حملہ آج بھی جاری ہے۔
ترکی نے امریکی حمایت یافتہ شامی کرد جنگجوؤں کی یہ کہہ کر مخالفت کی ہے کہ وہ ترکی میں سرگرم کردستان ورکرز پارٹی کا ہی حصہ ہے جسے وہ دہشت گرد خیال کرتے ہیں۔
دریں اثنا ترک حمایت یافتہ1500 شامی باغی جرابلس سے داعش انتہا پسندوں کو مار بھگانے کے لیے غازی انتیپ میں جمع ہو گئے۔غازی انتیپ وہ صوبہ ہے جہاں ہفتہ کے روز خود کش دھماکہ میں 54افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey shells both is and kurdish positions in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply