ترکی شام میں داعش کے خلاف جنگ میں روس سے تعاون کرنے کا خواہاں

انقرہ:ترکی نے شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ تعاون کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان تمام ممالک کے لیے اینجر لیک فضائی اڈے کو کھولنے کے لیے تیار ہے جو داعش کے خلاف جنگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ میولت کیسوگلو نے کل سرکاری ٹیلی ویڑن سے انٹرویو میں کہاکہ داعش کے خلاف لڑائی میں ترکی کسی کے ساتھ بھی تعاون کرسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ جب دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں تو روس کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہاکہ داعش ترکی او رروس دونوں کی دشمن ہے۔ دریں اثنا ماسکو سے موصولہ ایک دیگر خبر کے مطابق روس نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف لڑائی میں اینجرلیک فضائیہ کے اڈے کو کھولنے کی ترکی کی تجویز کافی سنجیدہ ہے لیکن اس بارے میں اس کے ساتھ اس کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔اینجر لیک فضائیہ اڈہ پہلے ہی سے امریکی،جرمن ، برطانوی، سعودی اور قطری طیاروں کے زیر استعمال ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey says ready to cooperate with russia against is in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply