شام کے معاملہ پر امریکہ روس گلی کے غنڈوں کی طرح لڑنا چھوڑدیں: ترک وزیر اعظم

انقرہ: ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے روس اور امریکہ کو تلقین کی ہے کہ وہ شام کے معاملہ پر گلی کوچوں میںادھم بازی کرکے اپنی چودھراہٹ منوانے والوں کی طرح لڑنا ترک کر دیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت اس امر کا متقاضی ہے کہ ایسی محاذ آرائی بالائے طاق رکھ دیجائے جس سے شہریوںکو نقصان پہنچ رہا ہو۔یلدرم نے استنبول میں راست ٹیلی و کاسٹ میں کہا کہ یہ گلی کوچے کی لڑائی جیسی ہے ۔
یہ دونوں گلی کے غنڈوں کی طرح لڑ رہے ہیں ۔لیکن اس کا خمیازہ کوں بھگت رہا ہے؟ یہ شہری ہیں جن کا کوئی قصور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دشمنی نکالنے کا وقت نہیں ہے بلکہ خطہ میں لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ایک ساتھ مل کر رہنے کا وقت ہے۔
یلدرم کا یہ تبصرہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے روس کو دیے گئے اس انتباہ کے بعد آیا ہے جو انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے پر روس کو دیا تھا۔
جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کیمیائی حملہ کے جواب میں اب امریکی میزائلوں کے حملے ہوں گے۔واضح ہو کہ ترکی اور وروس شام کے معاملہ میں ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں۔روس بشار الاسد کی حمایت کرتا ہے جبکہ ترکی اسد کو معزول کرنے کی جدوجہد میں لگے باغیوں کے ساتھ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey pm urges russia us to stop street fighting over syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply