فتح اللہ گولن سے رابطہ رکھنے کے شبہ میں ترکی میں 35 افراد کے ورانٹ گرفتاری جاری

انقرہ:ترکی میں گزشتہ سال بغاوت کی ناکام کوشش کے سلسلے انتظامیہ نے آج 9 صحافیوں سمیت 35 افراد کو حراست میں لینے کے لئے وارنٹ جاری کیا۔ ترک خبر رساں ایجنسی اناطول کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری وارنٹ میں بیرگون اخبار کے ایڈیٹر کا نام بھی شامل ہے۔ پولیس مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کے ذریعہ بائی لاک میسیج ایپ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن رابطے میں تھے جن پر بغاوت کی سازش کا الزام ہے۔
اناطول نے کہا کہ فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کی میڈیا شاخ تک پہنچنے کے لئے ان مشتبہ افراد کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ وارنٹ جاری کیے جانے والے دیگر مشتبہ افراد کے بارے میں فوری طور پر پتہ نہیں چل پایا ہے۔ ترک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال 15 جولائی کو ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد اب تک ڈیڑھ لاکھ سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کو معطل کیا گیا ہے اور 50 ہزار سے زائد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں تقریبا 150 میڈیا انسٹی ٹیوٹ کو بند کیا گیا ہے اور 160 صحافیوں کو جیل بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey orders arrest of 35 people including nine journalists in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply