ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث مزید72 افرادکی گرفتاری کا حکم

استنبول:ترک حکومت نے گزشتہ سال کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے والے ایک لیڈر سمیت 72 یونیورسٹی ملازمین کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ ترکی کی اناطول نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ مبینہ طورپر امریکہ میں مقیم مذہبی لیڈر فتح اللہ گولن کی جانب سے گزشتہ سال چلائی گئی تحریک کی تحقیقات کے سلسلے میں یہ گرفتاری وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔
گولن پر گزشتہ سال ترکی میں 15 جولائی کو ہونے والی فوجی بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ سکیولر سی ایچ پی پارٹی کے لیڈر کمال کلگیدار اوغلو نے کل ایک بہت بڑے جلسہ عام میں موجودہ حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے اسے آمرانہ اقتدار بتایا۔مسٹر کلگیدار اوغلو گزشتہ 25 دنوں سے مسلسل حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اتوار کو انقرہ سے استنبول تک ایک ریلی بھی نکالی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey orders 72 university staff detained in coup related in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply