ترکی ایران مخالف پابندیوں کا نفاذ نہیں کرے گا:ترک وزیر خارجہ

انقرہ: ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کا نفاذ نہیں کرے گا۔

انہوں نے ایران کے صدارتی دفتر کے سربراہ محمود وعظی سے بات کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے باہر ہوجانے جیسے واقعہ سمیت مختلف معاملات پر ایران کے موقف کی تعریف کی۔

میٹنگ کے دوران ایران کے صدارتی دفرتر کے سربراہ نے ترکی کے ساتھ تعلقات میں استواری کا خیر مقدم کیا اور اس کا خاص طور سے ذکر کیا کہ دونوںممالک کے سربراہوں نے 30بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کو چھونے کے لیے ایک عمدہ راہ عمل تیار کی ہے۔

وعظی نے کہا کہ یورپی ممالک اور یورپی یونین اس جوہری معاہدے کے تحفظ کے پابند ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey not to implement anti iran sanctions turkish fm in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply