شام میں بفر زون بنانے کے لیے ترکی نے داعش کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی

انقرہ: ترکی نے شام میںایک غیر جانبدار زون بنانے کے اپنے ایک منصوبہ کے جزو کے طور پر سرحد پر شام کی حدود میں فوجی کارروائی شروع کر دی۔ ترک اخبار یینی سفاک کے مطابق اس کارروائی کا مقصد شام کے جرابلس خطہ میں 18کلومیٹر طویل اور 8کلومیٹر چوڑے علاقہ سے تکفیری داعش انتہا پسندوں کو نکال باہر کرنا ہے۔
منصوبہ کے تحت ترک فوجی مارٹر گولے، گائیڈڈ میزائل اور توپ کے گولوں سے ان انرتہا پسندوں کو نشانہ بنائیں گے جو ترک سرحد ی شہر کلیس پر متواترکئی راکٹ مار چکے ہیں۔اخبار مزید لکھتا ہے کہ عالمی اتحاد خاص طور پر امریکہ و جرمنی اس کارروائی میں تعاون دیں گے۔کیلس وہ شہر ہے جو شامی سرحد کے شمال میں واقع ہے ۔ ترک حکام کے مطابق ترکی میں یہ واحد شہر ہے جہاں شامیوں کی اکثریت ہے۔

Title: turkey launches military operation against isis in syria to establish buffer zone | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply