جرمنی میں انتخابات کے موقع پر ترکی کی اپنے شہریوں کے لیے ہدایت نامہ جاری

انقرہ: ترکی نے جرمنی جانے والے یا وہاں مقیم ترکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں ہونے والے وفاقی انتخابات کے پیش نظر خود کو پرسکون رکھیں اورنسل پرستانہ اور اجنبیوں سے اظہار نفرت کرنے والے جملوں اور بیانات سے مشتعل نہ ہوں ۔ترکی کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی جانے والے اور وہاں مقیم ترک شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گرد گروپوں کی ریلیوں میں شرکت نہ کریں اور سیاسی مباحثوں سے خود کو دور رکھیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرمنی میں سیاسی لیڈران اپنے انتخابی مہم میں ترکی مخالف بیانات دے رہے ہیں اور ترکی کے یورپی یونین کا رکن بننے کی راہ مسدود کرنے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر اور انتخابی جلسوں میں آواز بلند کر ہے ہیں۔
واضح رہے کہ جرمنی میں24ستمبر کو انتخابات ہونے والے ہیں۔اور جرم،ن چانسلر انجیلا مورکل اور ان کے قریبی حریف مارٹن شلز کے درمیان ایک ٹی وی مباحثہ میں ترکی کی پالیسی پر زبردست بحث ہوگئی تھی۔جس میں شلز نے ترکی کی یورپی یونی کی رکنیت روکنے اور قبل،از الحاق فنڈ میں دیے گئے 4بلین یورو منجمد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ادھر گذشتہ ماہ ترک صدررجب طیب اردوغان نے جرمنی مین مقیم ترکوں سے کہا تھا کہ وہ انتخابات میں انہی امیدواروں کو ووٹ دیں جو ترکی سے کینہ نہیں رکھتے اور ترکی مخالف نہیں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey issues travel warning for germany before vote in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply