ترکی میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری،مزید243 فوجیوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری

استنبول: ترکی کے حکام نے گزشتہ سال جولائی میں ناکام بغاوت کی کوشش کی تحقیقات کے بعد ملک بھر کے 54 صوبوں کے کل 243 فوجی افسران کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ ملک کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے آج یہ اطلاع دی ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ ان مشتبہ افراد کو ‘ بائی لاک’ نامی پیغام رسانی اپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ایپ کے ذریعے وہ مولوی فتح اللہ گولن کے رابطے میں آئے تھے۔
امریکہ میں مقیم مولوی فتح اللہ گولن ر ترکی میں تختہ پلٹنے کی ناکام کوشش کرنے کا الزام لگا یا گیا تھا۔ اناطولو کے مطابق بغاوت کے بعد سے اب تک 37ہزارسے زائد افراد کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey issues arrest warrants for 243 military personnel in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply