جرمنی میں ترک مساجد پرحملوں پر ترکی کا جرمنی کو انتباہ

انقرہ: ترکی نے ترک مساجد اور ثقافتی ا داروں کو نشانہ بنا کر کیے جانے والے حملوں میںحالیہ اضافہ پر جرمنی کو ایک سفارتی نوٹ ارسال کیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بکر بوزداغ نے انقرہ میں کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد کہا کہ منگل کو ترک وزارت خارجہ نے جرمنی کے سفیر متعین انقرہ کو طلب کیا ۔اور انہیں ضروری انتباہ دے کر انہیں ایک احتجاجی مکتوب بھی دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی جرمنی میں ہونے والے واقعات پر کڑی نگاہ رکھنا جاری رکھے گا۔بوزداغ نے جرمن حکام سے یہ بھی کہا کہ ترک برادری کو نشانہ بنا کر دہشت گردانہ حملے کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جرمن حکومت اور اس کے سلامتی دستوںکی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ جرمن میں رہائش پذیرترک شہریوں اور دیگر مسلمانوں کی حفاظت کریں۔واضح رہے کہ9مارچ سے اب تک کم از کم دو مسجدوں اور ایک ثقافتی ادارے بھی آتشیں گولے پھینکے جا چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey has warned germany over mosque attacks deputy pm bozdag in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment