ترکی میں مزید 4464سرکاری ملازمین کی برطرفی کا حکم جاری

انقرہ:ترکی حکومت نے ایک سرکاری حکمنامے جاری کر کے 4,464 سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔ برخاست کئے جانیوالے ملازمین میں آدھے سے زیادہ ملازمین وزارت تعلیم کے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی میں گذشتہ سال جولائی کے مہینے میں ہونیوالی بغاوت کے ناکام کوشش کے بعد حکومت مختلف محکموں کی تشکیل نو کر رہی ہے۔ بغاوت کے ناکام کوشش کے بعد ترکی اب تک کل 1,25,000 سے زیادہ افسران کو برطرف یا معطل کر چکا ہے. اس کے علاوہ بغاوت میں شامل فوج، پولیس اور دیگر علاقوں کے تقریبا 40 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Title: turkey fired 4464 moe government workers | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply