ترکی میں ایمرجنسی کی مدت تین ماہ بڑھائی گئی

انقرہ: (رائٹر) ترکی کی پارلیمنٹ نے آج ملک میں ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کے مزید اضافے کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔ یہ اطلاع ذرائع نے دی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایناڈولو نے بتایا کہ ایمرجنسی کی بڑھائی گئی مدت 19 جنوری سے نافذ ہوگی۔ ترکی میں ایمرجینسی گذشتہ سال 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد لگایا گیا تھا۔
بعد میں اسے اکتوبر میں بڑھایا گیا۔ ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد حکومت کو یہاں نئے قانون بنانے اور ضرورت پڑنے پر حقوق اور آزادی کو کم یا منسوخ کرنے کا حق ہے۔ ترکی میں ناکام بغاوت کی کوشش اور مسلم عالم فتح اللہ گولن کے پیروکاروں کی جانب سے حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کے الزام میں 40،000 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
تاہم گولن نے اس میں ہاتھ ہونے کی بات سے انکار کیا تھا۔یمرجینسی کی مدت میں اضافہ کا فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب یہاں نئے سال کے موقع پر اتوار کو استنبول میں لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ایک نائٹ کلب میں ایک مسلح شخص نے اندھادھندھ فائرنگ کر 39 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey extend state of emergency in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply