شام میں ترکی کا آپریشن فرات شیلڈ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر:وزیر اعظم بن علی

انقرہ: ترکی نے گزشتہ سال اگست میں شام میں شروع کئے گئے اپنے ’فرات شیلڈ‘ نامی فوجی آپریشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے آج اس بات کی اطلاع دی۔ ٹی وی چینل این ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بدھ کو وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ’آپریشن فرات شیلڈ کامیاب ہوچکا ہے اور ختم ہو گیا ہے۔
اس کے بعد ہونے والا کسی اور آپریشن کا مختلف نام ہوگا۔‘ انھوں نے نئے فوجی آپریشنز سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کیا اب ترک فوجیں شام سے واپس آجائیں گی یا نہیں۔ ترک فوج اور ترک نواز شامی باغیوں نے کئی شہروں پر قبضہ کیا ہے جن میں جرابلس اور الباب بھی شامل ہیں۔ گذشتہ سال 24 اگست کو ترک ٹینک اور جنگی طیاروں نے سرحد پار کی تھی جس کے بارے میں انقرہ کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو 100 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی سرحد سے دور دھکیلنا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey ends euphrates shield military campaign in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply