ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لینے پربری و بحری فوج کے 820 اہلکار برطرف

انقرہ:ترک وزارت دفاع نے آج بتایا کہ بری و بحری فوج کے 820 اہلکاروں کو15جولائی کی ناکام بغاوت میں حصہ لینے کی پاداش میں برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع وزارت دفاع نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔
ان کیں سے648پہلے ہی جیل میں ڈالے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں 15 جولائی کو حکومت کاتختہ پلٹنے کی ناکام کوشش کے بعد مسلح فوج سے ہزاروں فوجیوں اور افسران کو نکالا جاچکا ہے۔
ان تازہ بر طرفیوں سے برطرف کیے جانے والے فوجیوں کی تعداد 4451ہوگئی ہے جن میں151جنرل ہیں۔حکومت کا تختہ پلٹنے والوں کی سازش میں شامل 80 ہزار مشتبہ افراد کو بھی ڈیوٹی سے معطل کیا جا چکاہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey dismisses 820 military personnel over feto links in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply