ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں شامل چار مےئر برخاست

استنبول: ترکی میں حکمراں اے کے پارٹی نے ملک میں بغاوت کی کوشش میں ملوث چار منتخب مےئروں کو آج برخاست کردیا۔یہ اطلاع سی این این ترک نے دی ہے۔ اے کے پارٹی کے صدر یاسین اکتے نے بتایا کہ چاروں مےئروں کے فتح اللہ گولین سے تعلقات تھے۔
امریکہ میں رہنے والے فتح اللہ گولین پر بغاوت کی کوشش میں شامل ہونے کا الزام ہے۔خیال رہے کہ ترکی میں بغاوت کی کوشش میں دس ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جاچکا ہے۔ گذشتہ ماہ ہوئی ناکام بغاوت میں تقریباََ ڈھائی سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey dismisses 4 more mayors over coup bid in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply