ترکی میںوزیر اعظم دفتر کے 257 ملازمین بغاوت میں شامل ہونے کے شبہ میں برطرف

انقرہ: ترکی میں وزیر اعظم کے دفتر کے 257 ملازمین کو 15 جولائی کو بغاوت کی کوشش میں شامل ہونے کے شبہ میں ہٹا دیا گیا ہے۔ ترکی حکومت کا الزام ہے کہ امریکہ میں رہنے والا ملا فتح اللہ گولین بغاوت کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
بہرحال گولین نے، جس کے ترکی کی سول سروس، عدلیہ اور پولیس میں کئی حامی ہیں، ان الزامات کو سرے سے مسترد کیا ہے۔ اس بغاوت میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایک تخمینہ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم کے دفتر میں 2600 ملازمین کام کرتے ہیں۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey dismissed 257 officials of the government in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply