ترک پولس نے ادانا میں داعش کے 30 دہشت گرد وں کو گرفتار کیا

استنبول: ترکی کی پولیس نے جنوبی صوبے ادانا میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے تعلق رکھنے کے الزام میں 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ڈوگن نیوز ایجنسی نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی پولیس نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے علاقے کے 40 مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران داعش سے وابستگی رکھنے کے شبہ میں 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ تمام مشتبہ افراد کو باقاعدہ طبی جانچ کے بعد ادانا پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے شام کے سرحدی علاقوں سے آئی ایس دہشت گردوں کو بھگانے میں باغیوں کی مدد کے لئے گزشتہ 24 اگست کو وہاں فوجی کارروائی شروع کی۔ ترکی، استنبول اور دیگر شہروں میں آئی ایس کے پناہ گاہوں پر بھی مسلسل حملے کرتا رہتا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey detains 30 daesh suspects in adana in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply