ترکی میں داعش کے2 2مشتبہ دہشت گرد پکڑے گئے

استنبول: (رائٹر) ترکی کی پولیس نے آج علی الصبح جنوبی ادانا شہر سے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے 22 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
یہ اطلاع ترکی کی خبر رساں ایجنسی دوگن نے دی ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی مخالف پولیس نے ادانا کے ایک مکان میں آئی ایس کے 22 اراکین کی موجودگی اور ان کے دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنائے جانے کی اطلاع ملی تھی۔
اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارشدہ دہشت گردوں سے پولیس ہیڈکوارٹر پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
صدر اردغان نے پہلے کہا تھا کہ استنبول کے ہوائی اڈے پر جون میں دہشت گردانہ حملہ سابق سوویت یونین سے آئے داعش کے دہشت گردوں نے کئے تھے۔ اس حملے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey detains 22 isis suspects in adana cilty in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply