ترکی کاشام کی لڑائی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں: نائب وزیر اعظم

انقرہ: ترکی نے کہاکہ وہ نہ تو ملک شام کی لڑائی میں شامل ہوا ہے اور نہ ہی اس کا مستقبل وہاں کی لڑائی میں شامل ہونے کا ارادہ ہے۔ ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان کرتلمس نے کہاکہ ترکی شام میں کوئی طاقت بننے کا بھی ارادہ نہیں رکھتا اور وہ اس کے کسی علاقہ کو اپنے قبضہ لینے کا خواہشمند بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام کی لڑائی میں شامل تمام فریق ترکی کی صورتحال سے واقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شام سمیت اس جنگ میں ملوث تمام فریق فرات شیلڈ آپریشن سے آگاہ ہیں ۔ ہمیں اس امر کا پورا یقین ہے کہ روس انہیں مطلع کر چکا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey deputy pm says not in war no plan to stay in syria ntv in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply