ترکی نے امریکہ سے ملا فتح اللہ گولین کی حوالگی کا مطالبہ کیا

ترکی نے امریکہ سے ملا فتح اللہ گولین کی حوالگی کا مطالبہ کیا
انقرہ: ترکی کے وزارت انصاف نے اسلامی مبلغ ملا فتح اللہ گولین کے خلاف ثبوت جمع کر کے امریکہ کے پاس بھیجے ہیں اور اس کی گرفتاری اور حوالگی کا سرکاری مطالبہ کیا ہے۔
وزیر اعظم ونالی الدرم نے آج اپنی پارٹی کے پارلیمنٹ کے اراکین کو بتایا کہ امریکہ کو ملا گولین کے خلاف ثبوت بھیج کر حوالگی کے لئے کہا گیا ہے۔ ترکی نے اس سے پہلے الزام لگایا تھا کہ اس کے یہاں گزشتہ ہفتے کا حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش میں ملا گولین کا ہاتھ تھا۔
ملا گولین 1990 کی دہائی سے امریکہ کے پنسلوانیا میں رہ رہا ہے۔دریں اثنا ترکی کی سیکورٹی فورس ملک کے مختلف شہروں میں اب بھی ایسے فوجیوں اور ان کے ہتھیاروں کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے جو حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش میں شامل تھے۔
سیکورٹی فورس شہروں کے علاوہ گاؤں میں بھی سازش رچنے والوں کی تلاش کررہی ہے۔(رائٹر)