ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش میں ملوث 6 ہزار افراد گرفتار

دبئی : ترکی میں حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کے بعدچھ ہزار لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترکی میں این ٹی وی چینل نے ملک کے وزیر انصاف بکیر بوزداج کے حوالے سے بتایا ہے کہ انقلاب کی ناکام کوشش سے تعلق رکھنے کے حوالے سے اب تک 6000 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ مزید گرفتاریوں کی بھی توقع ہے۔
چینل کے مطابق بوزداج کا کہنا ہے کہ اس ناکام بغاوت کے حوالے سے عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔ ایک سرکاری اہلکار نے مزید بتایا کہ بعض اہم فوجی اہل کاروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا تاہم اغلب گمان ہے کہ ان کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔
اب تک جن فوجیوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں70جنرل اورایڈمرل شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتہ کے روز ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کے دوران 290افراد ہلا ک اور1400سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey coup arrests hit 6000 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply