ترکی نے لندن دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی

انقرہ: ترکی کے اعلیٰ ارباب اختیار نے برطانیہ کے ہاؤس آف پارلیمنٹ کے قریب ویسٹ منسٹر میں دہشت گردانہ حملہ کی ،جس میں چار افراد ہلاک اور 40دیگر زخمی ہوئے ہیں، شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے کو اپنے ایک تعزیتی مکتوب میں لکھا کہ وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ غم کی اس گھڑی میں ترکی برطانیہ کے ساتھ ہے ۔ترکی ہمیشہ سے ہی بین الاقوامی امن کے لیے سب سے بڑے خطرے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میںدوست اور حلیف برطانیہ کے شانہ بشانہ رہا ہے ۔انہوںنے ٹوئیٹر کے ذریعہ بھی برطانوی عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey condemns london terror attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply