ترکی نے ایران سے متصل سرحد پر خار دار تاروں سے آراستہ دیوار تعمیر کر نا شروع کر دیا

انقرہ:ترکی نے ایران کے ساتھ 70 کلومیٹر کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنا شروع کر دیا۔۔س دیوار پر خار دار تار اور لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ ترکی یہ دیوار بنانے کا منصوبہ کافی عرصہ سے سے بنا رہا تھا۔ ترک ابلاغی ذرائع کے مطابق یہ دیوار ترکی کے مشرقی صوبے ’اگری ‘ اور’ اگدر‘ میں ایرانی سرحد کے ساتھ ساتھ تعمیر کی جائے گی۔ اس حفاظتی دیوار کے ساتھ کیمرے بھی نصب کیے جائیں گئے۔سیکیورٹی فورسز نے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔۔ترک حکام کے مطابق ترکی کے اندر دہشت گردی کی کارروائی کرنے والی ’کرد‘ تنظیم کے کیمپ انہی علاقوں میں ہیں۔
اس روشنی میں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ترکی نے خود کو دیواروں میں محصور کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ترکی کے صدر رجب اردوغان نے کہا ہے کہ اس کئی کلو میٹر لمبی دیوار کی تعمیر کے بعد عراق کی سرحد پر بھی دیوار بنائی جائے گی۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کو روکنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ سرحدوں پر دیواریں کھڑی کر دی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور اسمگلنگ کو روکے کی خاطر ہم اپنے اطراف میں دیواریں کھڑی کر رہے ہیں۔ یاد رہے اس پہلے ترکی شام کی سرحد کے ساتھ بھی دیوار تعمیر کی ہے جس کا مقصد شام اور عراق کی طرف سے ہونے والے خودکش حملوں کو روکنا تھا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey building wall along iran border report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply