شامی باغی فوجیوں نے الباب کے پہاڑی علاقہ داعش سے چھین لیا

انقرہ: ترکی فوج کی جانب سے حمایت یافتہ شام کے باغی فوجیوں نے رات بھر چلی ایک مہم میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے مقبوضہ الباب شہر کے جنگی نوعیت سے اہمیت کے حامل پہاڑی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
ترکی کی فوج نے اس بات کی اطلاع دی۔ ترکی فوج کی جانب سے جاری ایک تحریری بیان کے مطابق اس مہم کے دوران کئے گئے فضائی حملوں میں داعش کے 58 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ترک وزیر اعظم بن علی یلدریم نے اس قبضہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقوں پر قبضہ کے بعد الباب شہر کا بھی محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

Title: turkey backed forces take control of outer districts of syrias al bab | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply