ترکی میں انٹرنیٹ کے توسط سے حکومت مخالف تبصرے کرنے پر 16 ہزار افراد گرفتار

استنبول:ترکی میں سوشل میڈیا نیٹ ورک پر کئے گئے تبصرے کے لئے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 1600 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کل ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ اشتعال دلانے، نفرت پھیلانے، دہشت گرد تنظیموں کی تعریف کرنے اور علاقائی اتحاد اور قومی سلامتی کے خلاف نظریہ پیش کرنے وغیرہ جرائم کے الزام میں 1600 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کل 3710 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 1656 لوگوں کو ریمانڈ میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ 1203 لوگوں کو پیرول پر رہا کر دیا گیا اور 767 لوگ بغیر کسی الزام کے رہا کر دیے گئے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سوشل میڈیا صارفین پر حکومت کی تذلیل یا دہشت گردی سے منسلک حرکات کا الزام ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مستعدی سے سوشل میڈیا پر بھی لڑا جا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey arrests over 1600 in 6 months over internet comments in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply