ترکی میں 25 مشتبہ دہشت گرد گرفتار،زیادہ تر غیر ملکی شامل

انقرہ:ترکی پولیس نے استنبول میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے پچیس مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں تین داعش سے براہ راست وابستہ ہیں جب کہ بائیس مشتبہ انتہاپسندغیر ملکی شہری ہیں۔
ترکی کے افسران نے بتایا کہ گذشتہ چند برسوں میں داعشسے وابستہ پانچ ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 3290 غیرملکی دہشت گرد ہیں جو 95مختلف ملکوں کے شہری ہیں۔ ترکی نے کم سے کم 38296 لوگوں کو اپنے یہاں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتہ ترکی پولیس نے داعش کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا جو مراسن شہر کے ایک تھانے کو خود کش حملے سے اڑا دینا چاہتا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey arrests 25 i s suspects in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply