اردغان کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے 11 کمانڈوزپکڑے گئے

استنبول: ترک خصوصی فورسز نے ان 11بھگوڑے کمانڈوز کو مگلا صوبہ کے اولا ضلع سے پکڑلیاگیا جنہوں نے پچھلے ماہ ناکام فوجی بغاوت کے دوران صدر طیب اردغان کو اٹھاکر لے جانے کی کوشش کی تھی۔
یہ اطلاع سرکاری اناطولیہ نے دی ہے۔ یہ گیارہ فوجی اس گروپ کا حصہ ہیں جس نے 15 جولائی کی شب مارمیرس کے اس ہوٹل پر حملہ کیاتھا جہاں اردغان تعطیلات گذارہے تھے۔ مگر صدر کو خبر مل گئی تھی کہ ان کی جان خطرے میں ہے اس لئے وہ ان کی آمد سے پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔ ان بھگوڑے کمانڈوز کی گرفتاری سے پہلے ہی ترک حکومت بغاوت کے بعد فوج پر گرفت بہت سخت کرچکی تھی۔
تقریباً1400 فوجیوں کو برطرف کردیاگیا ہے۔امقامی مخبری ہونے کے بعد خصوصی افواج کو ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کے ساتھ وہاں بھیجا گیا تھا۔ ان کے وہاں پہنچنے کے بعد مفرور کمانڈوز کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کمانڈوز کو علاقہ تھانہ لے جانے سے قبل ایک چوکی میں رکھا گیا تھا۔ اس میں دوران درجنوں لوگوں نے وہاں مظاہرہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اردگان کو مارمیرس سے اٹھاکر لے جانے کی کارروائی میں 37فوجی ملوث تھے۔ ان میں سے 25کو پہلے ہی پکڑا جاچکا ہے۔
فوجی بغاوت کے بعد سے حکومت نے بڑے پیمانے پر دھڑپکڑکی ہے۔جب تک فوج، عدلیہ، سول سروس اور سکولوں سے 60ہزار سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے، معطل کیا گیا ہے یا ان کے خلاف تفتیش شروع کی گئی ہے۔ اس سے ترکی یک ناٹو اتحادی خفا ہیں اور انقرہ حکومت کے مغرب کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اسلامی مبلغ فتح اللہ گولن پر فوجی بغاوت کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے جو امریکہ میں اپنی مرضی سے جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ تاہم وہ الزامات کی تردید کرتے ہیں اور بغاوت کی مذمت کرتے ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey arrests 11 commandos over alleged erdogan kidnap bid in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply