ترک فوج نے شام اور عراق میں70 کرددہشت گرد وں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا

ترک فوج نے شام اور عراق میں70 کرددہشت گرد وں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا
انقرہ: ترکی کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے عراق کے سنجاراور شام کے شمالی حصے میں 70 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ یہ حملہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے وابستہ گروپوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے تحت کیا گیا ہے۔ فوج سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کردستان خطہ میں ایک یزیدی کرد شہر میں سنجار علاقہ کے شنگال میں40کرد دہشت گرد مارے گئے۔جبکہ شام میں تقریباً30دہشت گرد ہلاک ہوئے۔لیکن فوجی بیان میں اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔اس کارروائی میں پانچ فوجی بھی ہلاک اور 9دیگر زخمی ہوئے ہیں۔کردستان خطہ کے اعتراضات اور ترکی کے حملوں کے خطروں سے بے پروا کرد باغیوں کی ایک کثیر تعداد شنگال میں رہائش پذیر ہے۔