ترک وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور کو اسرائیل میں ترکی کا سفیر مقرر کر دیا گیا

انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کو اسرائیل کے ایک نئے سفیر کا تقرر کر دیا۔ ایک روز پہلے ہی اسرائیل نے بھی ترکی میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا جس کے جواب میں آج ترکی نے اپنا سفیر مقرر کر دیا۔
دونوں ملکوں نے 2010میں منقطع ہوجانے والے سفارتی تعلقات کو پھر سے بحال کرنے کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے یہ تقرر کیے ہیں۔جون کے مہینے میں اسرائیل اور ترکی نے کہا تھا کہ وہ اپنے تعلقات معمول پر لائیں گے ۔
اردوغان نے پاکستان روانہ ہو تے ہوئے انقرہ ہوائی اڈے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کارجہ کمال عقیم کو اسرائیل کا سفیر بنا کر بھیج رہے ہیں۔منگل کو اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اس نے لندن میں متعین نائب سفیر ایتان نہا کو ترکی میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkey appoints pm advisor as ambassador to israel in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply