تیونس میں دو خطرناک دہشت گردوں کی ہلاکت سے رمضان میں بڑے حملہ کی سازش ناکام

تیونس: تیونس کی سکیورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف چھاپے کے دوران دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کا ایک سینئر کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ قومی سلامتی کے ترجمان کرنل میجر خلیفہ چھبانی نے کہا کہ یہ مڈبھیڑ اس وقت ہوئی جب چند ہفتوں تک تنظیم پر نگرانی رکھنے کے بعد ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت تیونس سے 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ایک شہر کے ایک گھر میں مارے گئے چھاپے میں ایک اور دہشت گرد کو مار گرایا گیا اور تین دیگر کو گرفتار کیا گیا۔ مسٹر چھبانی نے ٹیلی فون پر بتایا کہقومی سیکورٹی فورسز کی خصوصی فوج نے اوکا ابن نفع کے کمانڈر سمیت دو دہشت گردوں کو ،جو ثماما کی پہاڑیوں میں چھپے رمضان المبارک کے دوران حملے کا منصوبہ تیار کر ہے تھے،ہلاک کر دیا۔

Title: tunisia forces kill fighters planning ramadan attack | In Category: دنیا  ( world )
Tags:

Leave a Reply