ٹرمپ نے امریکہ میں داخلے پرپابندی والے مسلم ممالک کی فہرست سے عراق کا نام حذف کر دیا

واشنگٹن: مسلم اکثریتی ممالک سے آنے والے لوگوں پر سفر پابندی لگانے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم میں ترمیم کی گئی ہے اور اس نئے حکمنامہ میں عراق کا نام شامل نہیں ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عراق سمیت سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی لگاتے ہوئے سرکاری حکم پر دستخط کئے تھے لیکن اس میں قانونی پیچیدگیوں کو وجہ بتاتے ہوئے عدالتوں نے اسے روک دیا تھا۔ نئے حکمنامہ میں عراق کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔
وہائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپائسر نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ نے بند کمرے میں اس نئے حکمنامہ پر دستخط کئے۔ نئے سرکاری حکمنامہ میں سوڈان، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ اور یمن کے لوگوں پر 90 دنوں کی پابندی لگائی گئی ہے۔ تاہم فرمان سے پہلے جاری کیے گئے جائز ویزا رکھنے والے افراد پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ حکمنامہ کے مطابق اگر کسی شخص کے پاس 27 جنوری سے پہلے قانونی ویزا تھا یا سرکاری حکم کے نافذ ہونے کے دن جائز ویزا مل گیا تھا تو اسے امریکہ میں داخل ہونے سے نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کی یہ مدت غیر ملکی شہریوں کے بھیس میں دہشت گردوں اور مجرموں کی دراندازی روکنے کا موقع فراہم کرے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trumps new travel ban blocks migrants from six nations sparing iraq in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply