والد کے صدر بننے کے بعد سے خاندانی فرم کو لاکھوں ڈالر نقصان ہو چکا ہے: ٹرمپ جونئیر

نئی دہلی: ہندوستان کے دورے پر آنے والے ڈونالڈ ٹرمپ جونئیر نے کہا کہ جب سے ان کے والد امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہین ٹرمپ کنبہ کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور کاروبار گرتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنبہ کی فرم کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ آرگنائزیشن والد کی حیثیت کے باعث دنیا بھر میں نئے تجارتی مواقع کی پیش کش ٹھکرار ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ان کے والد عہدہ صدارت پر فائز ہیں اس لیے ہم نئے معاہدے کرنے سے اجتناب برت رہے ہیں۔اور اس طرح لاکھوں ڈالروں کے معاہدے ہم نے نہیں کیے۔
انہوں نے کہاکہ ان کے خایل میں تجارتی مقصد سے ہندوستان چین سے بہتر ہے۔ٹرمپ جونیئر اپنے والد کے نام سے منسوب لکژری اپارٹمنٹس (ٹرمپ ٹاور) سریزکی مارکٹنگ کے لیے آئے ہیں۔
یہ وہ پراجکٹ ہے جو ان کے والد کے الیکشن سے پہلے دستخط کیے جاچکے تھے۔43منزلہ ٹاورز250مکانات پر مشتمل ہے اور توقع ہے کہ2023تک مکمل ہو جائے گا جن کی قیمت 55تا110ملین روپے ہوگی۔

Title: trumps election has cost his firm millions says son donald trump jr | In Category: دنیا  ( world )
Tags:

Leave a Reply