ایران معاہدے پر ٹرمپ نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا: برطانوی سفیر متعین امریکہ

لندن: برطانیہ کے سفیر متعین امریکہ سر کم داروچ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاو¿س سے جاری بیانات سے اگرچہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خیالات بالکل واضح ہیں لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ داروچ نے سی بی ایس سے کہا کہ صدر ٹرمپ کا ایران کی علاقائی سرگرمیوںپر، جس سے خطہ کی سلامتی اور استحکام متاثر ہو رہا ہے ،اظہار تشویش درست ہے۔انہیں یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس معاہدے میں بلسٹک میزائلوں کو شامل نہیں کیاگیا۔
وہ تادیر نہ رہنے والی دفعات سے خوش نہیں ہیں اور ایسا سمجھتے ہیں کہ ایران کا سختی سے معائنہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس راستے ہیں کہ صدر کی تشویش کو دور کرنے کے لیے کیسا انداز اختیار کیا جانا چاہیے اور کیا کارروائی کی جانی چاہئے۔
داروچ نے کہا کہ یو کے، فرانس اور جرمنی کے سینیئر حکام معاہدے کے حوالے سے امریکہ سے مذاکرات کررہے ہیں اور اس میں خاصی پیشرفت بھی ہوئی ہے حالانکہ ٹرمپ متواتر یہ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ معاہدے باقاعدہ الگ ہو جائے گا۔داروچ نے کہا کہ برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے نے صدر سے بات کی اور شمالی کوریا میں جو پیش رفت ہو رہی ہے اس پر مبارکباد دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trumps decision on iran deal not made uk envoy to us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply