ڈونالڈٹرمپ نے آب و ہوا کی اوبامہ انتظامیہ کی پالیسی منسوخ کردی

واشنگٹن:مریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ کے وقت میں موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لئے جاری کی گئی پالیسیوں کو ختم کرنے والے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ مسٹر ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت سابق صدر اوباما کے دور اقتدار کے دوران نافذ کی گئی تقریبا نصف درجن پالیسیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اس سے حیاتیاتی ایندھن کے استعمال کو فروغ ملے گا۔
اس حکم پر مہر لگاتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ حکومت کوئلے پر جاری جنگ کا اختتام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، “آج کے ایگزیکٹو آرڈر کے ساتھ میں امریکی توانائی پر لگی پابندیوں، سرکاری روک ٹوک اور روزگار ختم کرنے والی پالیسیوں کے لئے ایک تاریخی قدم اٹھا رہا ہوں۔ صنعتی دنیا نے مسٹر ٹرمپ کے اس حکم کی تعریف کی ہے لیکن ماحولیاتی تحفظ گروپوں نے اس کی مذمت کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trumps big new executive order to tear up obamas climate policies in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply