جاری کشیدگی کے درمیان ٹرمپ اور انجیلا کی ہوئی خوشگوار بات چیت

واشنگٹن: (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ وائٹ ہاؤس نے آج کہا کہ پچھلے ہفتہ دونوں لیڈروں کی ملاقات خوشگوار رہی۔ وائٹ ہاؤس کےترجمان سین اسپائس نے کہا دونوں کی ملاقات بہت اچھی رہی ہے اور مسٹر ٹرمپ محترمہ مرکل کا بے حد احترام کرتے ہیں۔
ان کا خیال ہے کہ نہ صرف جرمنی بلکہ پورا یوروپ امریکہ کا اہم شریک ہے۔ پچھلے دنوں مسٹر ٹرمپ نے جرمنی تجارتی اور توسیعی پالیسیوں کو بہت برا کہا تھا تو ادھر محترمہ مرکل نے یوروپی ممالک سے امریکہ پر انحصار کم کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے اشارہ بھی کیا کہ مسٹرٹرمپ کی حکومت میں یوروپی یونین اور امریکہ کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump with angela pleasant conversation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply