الیکٹورل کالج نے ٹرمپ کے انتخاب کی توثیق کر کے وائٹ ہاؤس جانے کی راہ ہموار کر دی

واشنگٹن: امریکہ کے الیکٹورل کالج نے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ملک کے 45 ویں صدر منتخب ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 70 سالہ ٹرمپ کو باقاعدہ جیت کے لئے الیکٹورل کالج کے 270 لازمی ووٹوں کی ضرورت تھی جو انہیں مل گئے ہیں اور اب ان کے وائٹ ہاؤس جانے کا راستہ پوری طرح صاف ہو گیا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو الیکشن میں ہرانے کے چھ ہفتے بعد ٹرمپ کو الیکٹورل کالج کے 538 ووٹوں میں سے 270 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ کے چار ووٹروں نے ہلیری کی جگہ کسی اور کو ووٹ دیا اور دو ریپبلکن ووٹروں نے بھی ٹرمپ کے حق میں ووٹ نہیں ڈالے۔ نتائج کا باقاعدہ اعلان چھ جنوری کو کانگریس کی مشترکہ خصوصی اجلاس میں کیا جائے گا۔
نتائج سامنے آنے کے بعد نو منتخب نائب صدر مائیک پنس نے ٹویٹ کے ذریعہ ٹرمپ کو کچھ ان الفاظ میں مبارکباد دی “ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کی مبارک باد، انہیں الیکٹورل کالج نے آج باقاعدہ طور پر امریکہ کا صدر قرار دیا ہے”۔ ٹرمپ اب 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump wins u s electoral college vote a few electors break ranks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply