ٹرمپ کا پاکستان سے غیر دوستانہ رویہ اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: ایک مشیر

واشنگٹن: صدرمنتخب ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک ممتاز پاکستانی حامی ساجد تراڑ نے کہا ہے کہ جمعہ کو زمام اقتدار سنبھالنے والے ٹرمپ کے ایڈمنسٹریشن کا پاکستان سے دوستی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اتنا ضرور طے ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اوبامہ ایڈمنسٹریشن کی بہ نسبت ہندوستان سے زیادہ قریب رہے گا۔
مسٹر تارڑ ،جنہوںنے جولائی میں ہونے والے ریپبلکن کے نیشنل کنونشن میں شرکت کی تھی اور مسٹر ٹرمپ کی کامیابی کی دعا بھی کی تھی،نئے صدر کے اعزاز میں دیے جانے والے ناشتہ میں بھی تقریر کریں گے۔ اس موقع پر دعائیہ جلسہ بھی ہوگا۔ یہ تقریب مسٹر ٹرمپ کے امریکہ کے45ویں صدر کے طور پر حلف لینے کے دوسرے روز 21جنوری کو واشنگٹن کے نیشنل کیتھرڈل میں منعقد ہو گی۔
ناشتہ میں امریکہ کے سابق صدور جمی کارٹر، بل کلنٹن،جارج ڈبلیو بش اور براک اوبامہ اور ان کی بیویاں بھی موجود رہیں گی۔اس موقع پر مسٹر تارڑ سورہ فاتحہ کی تلاوت کریںگے۔تراڑ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سورہ فاتحہ کا اس لیے انتخاب کیا ہے کیونکہ یہ ایک نئے صدارتی دور کا آغاز ہے۔
اور انہیں امید ہے کہ آئندہ چار سال سب کے لیے امن و خوشحالی لائیں گے۔ حالیہ انتخاب میں ٹرمپ کی اصل حریف ہلیری کلنٹن نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی توثیق کر دی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump will not be unfriendly towards pakistan says aide in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply