اب اگر دھمکی دی تو ایسا حشر کیا جائے گا جیسا نہ دیکھا اور نہ سناہوگا:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے صدر حسن روحانی کے اس انتباہ پر کہ اگر امریکہ نے ایران پر جنگ تھوپی تو یہ ”جنگوں کی ماں “ ہو گی،ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اگر اب ایسی کوئی دھمکی دی یا امریکہ کو آنکھیں دکھائیں تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ٹرمپ نے جلی حروف میں ٹوئیٹر پر لکھا کہ اب اگر ایران نے امریکہ کو پھر کوئی دھمکی دی تو اس کا ایسا حشر ہوگا کہ تاریخ میں شاید ہی کبھی کسی کا ہوا ہوگا۔ ٹوئیٹ می ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کو کوئی ایسا ویسا ملک نہ سمجھا جائے جو ایران کی تشدد اور ہلاکت کی جنونی و پاگل پن کی باتوں کو مزیدبرداشت کرے گا۔

اتور کو وزیر خارجہ مائیک پومپو نے ایران کے مذہبی رہنماؤں کو” منافق اور ریاکار پارسا لوگوں “ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوںنے لوٹ کھسوٹ مچائی اور عوام کو نتگدستی اور پریشانیوں میں مبتلا کر کے خود خوب دولت کمائی۔

ایران نژاد امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے پومپو نے کہاتھا کہ 40سال سے ایرانی عوام ایک جابر نظام حکومت کے تلے خوف کے عالم میں گھٹ گھٹ کر جی رہے ہیں۔اور حکومت ان کا احتجاج دیکھ رہا ہے۔پومپو ایران کے اسلامی انقلاب کی،جو کہ مغرب سے ایران کے تعلقات میں کشیدگی شروع ہونے کا سبب بناتھا، 40ویں سالگرہ پرتقریر کر رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trump warns iran never ever threaten us again or you will face consequences in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply